Posts

Showing posts from May, 2023

چلتی ٹرین میں بیٹھ کر غیر مسلموں میں دین کی دعوت ( دوسری قسط)

 چلتی ٹرین میں بیٹھ کر غیر مسلموں میں دین کی دعوت (دوسری قسط) پہلی قسط میں تفصیل کے ساتھ بتایا تھا کہ ایک عیسائی بھائی کے سامنے میں نے کیسے دین کی دعوت پیش کیا اور ان سے کیا کیا باتیں ہوئی تھی، دوسری قسط میں   خصوصی طور پر تذکرہ ہوگا سناتن دھرم کے پیروکار  دو نوجوان کا ، اسی سفر میں میرے سیٹ کے سامنے دو بیٹھے ہوئے تھے، جب میں نے عیسائی آدمی سے دھرم کے موضوعات پر بات کرنا شروع کیا تو وہ دونوں بھی ہمارے باتوں میں دلچسپی لینے لگے، میں نے موقع کو غنیمت سمجھا اور ان دونوں کو بھی اسلام کی دعوت دے دی، ہم نے ان سے درجنوں سوالات کیا، لیکن ان کا جواب تھا کہ ہمارے دھرم گروؤں نے ہمیں دھرم کے معاملے میں اندھیرے میں رکھا ہے، ان سے سوال کیا کہ بھائی! آپ لوگ مورتی کیوں پوجتے ہیں؟ یہ مورتیاں بھگوان کیسے ہو سکتا جبکہ وہ انسانوں کا محتاج ہے، اور یہ کیسے بھگوان ہیں آپ لوگ انہیں اپنی ہاتھوں سے بناتے ہیں اور بھگوان سمجھ کر انہیں پوجتے ہیں؟ بھگوان تو وہ ہے جو سپریم پاور ہوں، یہ عجیب بات کہ آپ لوگ بذاتِ خود انہیں اپنی ہاتھوں سے بناتے ہیں اور پھر انہیں بھگوان تصور کرکے ان کا پوجا کرتے ہیں، ع...

اہل مدارس اور اساتذہ کا استحصال

 اہل مدارس اور اساتذہ کا استحصال اس میں کوئی شک نہیں کہ مدارس دین کے قلعے ہیں،  معاشرہ میں اسلام کی شعاعیں انہی مدارس کی مرہون منت ہیں، بلکہ مدارس کی مثال پاور ہاؤس کی ہے، جس طرح پاور ہاؤس سے معاشرہ میں بجلی سپلائی ہوتی ہے اسی طرح مدارس سے معاشرہ میں دین اور شریعت سپلائی ہوتی ہے، لیکن افسوس کہ آج ان مدارس پر کچھ ایسے نا اہل ، پڑھا لکھا جاہل، تاناشاہ، متکبر، تملق پسند، ظالم اور جابر لوگوں کا قبضہ ہے، جن سے مدارس کی شبیہ خراب ہو رہی ہے، غیر تو غیر، مدارس کے تئیں مخلص اور محبت رکھنے والے اشخاص بھی ان ذمہ داروں کی روش کی وجہ سے مدارسِ سے دل برداشتہ ہیں، اور اگر مدارس کے اساتذہ کی بات کی جائے تو، میں کہوں گا کہ آج سب سے زیادہ مظلوم قوم مدارس کے اساتذہ ہیں، اور ان پر ظلم کوئی اور نہیں کرتا، وہ لوگ کرتے ہیں جو اپنے کو شریعت کے ٹھیکیدار کہتے ہیں، ان سے میری مراد مدارس کے ذمہ داراں ہیں، ہاں کچھ ذمہ داراں حساس، امت کے خیر خواہ اور مروت والے ضرور ہیں، وہ یہاں موضوع بحث نہیں، یہاں موضوع بحث صرف وہ ذمہ داراں ہیں جو اپنی نا اہلی کے باوجود ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں، یا اقرباء پرستی یا تملق کی...

چلتی ٹرین میں بیٹھ کر غیر مسلموں میں دین کی دعوت

    چلتی ٹرین میں بیٹھ کر غیر مسلموں میں دین کی دعوت از: ابو عبداللہ عبد الرقیب ندوی، نائب امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث اتر دیناجپور گزشتہ 04/05/2023 بروز جمعرات 9بجے سے لیکر 2 بجے دیر شب تک الحمدللہ غیر مسلموں میں دعوت کا کام کرنے کا موقع ملا، اس سفر میں راقم الحروف تنہا تھا، مغرب بعد چھٹی منظور ہوئی، آنا فانا سامان سفر اٹھایا اور سفر کی دعا زبان سے ادا کرتے ہوئے سفر میں نکل گیا، بذیعہ موٹر سائیکل گڑپا پہنچا،پھر بس پکڑا اور سیالڈہ اسٹیشن پہنچا، جس ٹرین میں جانا تھا وہ ٹرین راقم الحروف کے اسٹیشن پہونچنے 20 منٹ سے پہلے قبل اسٹیشن چھوڑ چکا تھا، خیر ٹکٹ لیا اور کنچن کنیا اسکپریش پکڑا اور اس پر سوار ہوگیا، چونکہ بس کی تاخیر کی بموجب اسٹیشن تاخیر سے پہنچا،  اپنی عادت کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرین پلیٹ فارم پر تقریباً 30 منٹ پہلے ہی کھڑی کی جاچکی تھی، پلیٹ فارم پر پہنچا، ٹرین کھچاکھچ بھری ہوئی تھی، کچھ دیر پس و پیش رہا، پھر اللہ پر بھروسہ اور ہمت کرکے ٹرین میں اٹھا اور ادھر اڈھر بحث وتلاش اور کوشش کرکے اپنے لیے بیٹھنے کی حد تک ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، پاس میں...

القرآن: تدبر وعمل / أبو عبد الله عبد الرقيب الندوي

Image
  القرآن: تدبر وعمل مركز المنهاج للإشراف والتدريب التربوي بالرياض من المملكة السعودية أسس على خدمة العلوم الإسلامية خلاصة ودراسة وساهم   في نهضة الأمة ومساعدتها على تحقيق المراد من إنزال القرآن الكريم نظرا إلي إقبال المسلمين على القران الكريم سماعًا وتلاوة وحفظًا دون التدبر والعمل نشأت من هنا فكرة في إعداد منهج متكامل يعين على تدبر القرآن الكريم والعمل به، وقام بتوضيح مراتب أخذ القرآن الكريم الخمس وهي: 1- الاستماع: قال تعالى: ((وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ)) [الأعراف:204]. 2- التلاوة: قال تعالى: ((الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاوَتِهِ)) [البقرة:121]. 3- الحفظ: قال تعالى: ((بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ)) [العنكبوت:49]. 4- التدبر: قال تعالى: ((كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ)) [ص:29]. 5- العمل: قال تعالى: ((الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ)) [الزمر:18].   اسم الكتاب : القرآن: تدبر وع...