قرآن شریف کا پہلا بنگلہ مترجم کون ہے ؟

 قرآن شریف کا پہلا بنگلہ مترجم کون ہے؟

 



بنگلہ زبان بولنے والوں میں یہ بات مشہور ہے کہ قرآن کا پہلا بنگالی مترجم گریش چندر سین تھا۔  یہاں تک کہ اگر آپ گوگل سائٹ پر گریش چندر سین کی سوانح تلاش کرتے ہیں،  تو اس میں کہا گیا ہے کہ گریش چندر سین قرآن کا بنگلہ پہلامترجم  تھا۔

  یہ ایک تاریخی غلطی ہے ،  گریش چندر سین قرآن مجید بنگلہ مترجم نہیں تھا ، چہ جائے کہ پہلا مترجم ، بلکہ وہ ایک پبلشر تھا۔

 گریش چندر سین 1835 میں پیدا ہوئے اور 1910 میں ان کی وفات ہوئی ۔  قرآن کا بنگالی ترجمہ گریش چندر کی پیدائش سے تقریبا 27 سال قبل  یعنی 1808 عیسوی میں شروع ہوا۔ ترجمہ کا کام مولانا امیر الدین بسونیا نے شروع کیا۔

 گریش چندر سین کی پیدائش کے تین سال بعد یعنی 1838 عیسوی میں مولوی نعیم الدین نے مکمل قرآن مجید کا بنگلہ ترجمہ مکمل کیا۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ گریش چندر سین  قرآن مجید کا بنگلہ پہلا مترجم تو دور کی بات، قرآن کریم کا مترجم بھی نہیں تھا، 

 بنگلہ زبان میں قرآن کا پہلا جزوی ترجمہ 1808 میں  مولانا امیر الدین بسونیا نے کیا، 

 مولانا امیر الدین بوسونیا کے تقریبا  28 سال بعد مولوی نعیم الدین صاحب نے  1838 عیسوی میں بنگلہ زبان میں قرآن کا مکمل ترجمہ مکمل کیا۔

  گریش چندر سین چونکہ پبلیشر تھا ، لہذا انہوں نے مذکورہ ترجمہ کو  کتابی شکل میں 1886عیسوی میں شائع کیا۔  طباعت اور پبلیکیشن کا یہ کام ترجمہ کے تقریباً 78  سال بعد منظرِ عام پر آیا ہے۔

 یہ کس قدر جھوٹی بات ہے؟  جو شخص عربی زبان نہیں جانتا ، عربی گرامر سے واقف نہیں  ، قرآن پاک کبھی نہیں پڑھا ، اسلامی قانون کا علم نہیں رکھتا ، وہ بھلا قرآن پاک کا مترجم کیسے ہو سکتا ہے !؟


Comments

Popular posts from this blog

ভারত বর্ষের স্বাধীনতা সংগ্রামে শেরশাহবাদি সম্প্রদায়ের অবদান। আব্দুর রাকিব নাদভী

শান্তি প্রতিষ্ঠায় বিশ্বনবী মুহাম্মদ সাল্লাল্লাহু আলাইহি ওয়াসাল্লাম এর ভূমিকা।

বাংলা ভাষায় ইসলামী সংস্কৃতির প্রভাব।