عقائد ونظریات کے اعتبار سے انسان کی منجملہ چار قسمیں ہیں

 




عقائد ونظریات کے اعتبار سے جب ہم عالم انسانیت پر منجملہ بنظر عمیق غور کرتے ہیں تو انہیں چار قسموں میں تقسیم پاتے ہیں
1) مؤمن
2) کافر
3) مشرک
4) منافق
عالم انسانیت پر آپ مطالعہ کریں تو یقیناً آپ عالم انسانیت کو عقائد ونظریات کے اعتبار سے مذکور چار قسموں میں ہی منحصر پائیں گے، ان چاروں قسموں میں سے صرف پہلی قسم یعنی مؤمن کے لیے آخرت میں نجات اور کامیابی کا وعدہ ہے، اور باقی تینوں قسم کے عقائد ونظریات کے حاملین جہنم میں جائیں گے۔دلائل ملاحظہ فرمائیں: 
مؤمن کے لیے جنت اور ابدی کامیاب کا وعدہ :
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ( البقرة : 82 ) جنہوں نے ایمان لایا اور نیک عمل کی ، یہی لوگ درحقیقت جنت والے ہیں، اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔
کافر کے لیے جہنم اور المناک عذاب کی خوشخبری : 
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (البقرة : 39)
اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا، وہی لوگ جہنم والے ہیں، اس میں وہ لوگ ہمیشہ ہمیش کے لیے رہیں گے۔
مشرک کا ٹھکانہ جہنم ہے ، ارشاد باری تعالیٰ ہے 
اِنَّ  الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ فِیۡ  نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ شَرُّ الۡبَرِیَّۃِ  ( البنية : 6)
بےشک اہل کتاب میں سے جنہوں نے کفر کیا اور مشرکین سب جہنم کی آگ میں جائیں گے، جہاں وہ ہمیشہ ہمیش  کے لیے رہیں گے،  یہ لوگ بدترین خلائق ہیں ۔
منافق کا ٹھکانہ جہنم کا سب سے نچلا حصہ ہوگا :
ارشاد باری تعالیٰ ہے : 
اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ فِی الدَّرۡکِ الۡاَسۡفَلِ مِنَ النَّارِ ۚ وَ لَنۡ  تَجِدَ لَہُمۡ  نَصِیۡرًا ﴿ النساء : 145 ) 
یقیناً منافق لوگ جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں  ہوں گے  ،  ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئی مددگار پالے ۔ 


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ভারত বর্ষের স্বাধীনতা সংগ্রামে শেরশাহবাদি সম্প্রদায়ের অবদান। আব্দুর রাকিব নাদভী

শান্তি প্রতিষ্ঠায় বিশ্বনবী মুহাম্মদ সাল্লাল্লাহু আলাইহি ওয়াসাল্লাম এর ভূমিকা।

বাংলা ভাষায় ইসলামী সংস্কৃতির প্রভাব।