قرآن حکیم سر اپا امن کی کتاب ہے
دنیا کی تاریخ میں قرآن حکیم ہی ایک ایسی کتاب ہے جو پوری دنیا میں امن قائم کر سکتی ہے ، جو اپنے پیروکاروں کو انسانیت کا درس دیتی ہے، جو وحشت نہیں سراپا امن وآشتی کی کتاب ہے ، جو اپنے متبعین کو اخوت و الفت ، محبت و مساوات کا درس دیتی ہے ، یہ اللہ عزوجل کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے کتاب رحمت ہے، جو ناحق کسی انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتی ہے ، اس بارے میں اس کا واضح اعلان ہے
من قتل نفسا بغير نفس او فساد في الارض فكانما قتل الناس جميعا ومن احياها فكانما احيا الناس جميعا
سورة المائدة آیت نمبر 32)
جو شخص کسی کو ناحق یا زمین میں فساد مچانے کے جرم کے بغیر قتل کر دے ، گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کردیا، اور جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی ، گویا اس نے ساری انسانیت کو زندہ کیا ،
قرآن حکیم کی یہ آیت وسیم رضوی جیسے شیطانی صفت لوگوں کے منہ میں طماچہ رشید کرتی ہے ، یقیناً قرآن حکیم کو دہشت کی کتاب کہنا ، قرآن کریم سے ناواقفیت اور اپنی کم عقلی اور فتور ذہنی کی دلیل ہے

Comments
Post a Comment